ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر میں دوبارہ کرفیو ، پابندیاں نافذ 

کشمیر میں دوبارہ کرفیو ، پابندیاں نافذ 

Fri, 29 Jul 2016 18:53:54    S.O. News Service

سری نگر ، 29؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )علیحدگی پسندوں کے یہاں مجوزہ مارچ کو ناکام بنانے کے لیے جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اور سری نگر شہر میں آج پھر سے کرفیونافذ کردیا گیا۔وادی کے کچھ دیگر علاقوں میں کرفیو لگائے گئے ہیں۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ پورے جنوبی کشمیر اورسری نگرمیں کرفیو لاگو ہے جبکہ شمالی اور وسطی کشمیر سے بھی حکم امتناعی لگایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قانون وانتظام کو برقرار رکھنے کے لیے جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں میں کرفیولگایا گیا ہے۔افسر نے بتایا کہ علیحدگی پسندوں کے جامع مسجد تک مارچ کے اعلان کو ناکام بنانے کے لیے شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے کچھ علاقوں میں کرفیو لگایا گیا ہے۔علیحدگی پسندوں نے وادی میں حالیہ تشدد میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لوگوں سے سری نگر شہر میں جامع مسجد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی موت کے ایک دن بعد 9؍جولائی کو پورے کشمیر میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے ۔مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پرتشد جھڑپوں کے واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 47شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5500دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حالات میں کچھ بہتری ہونے پر کل حکام نے اننت ناگ شہر کو چھوڑ کر پوری وادی سے کرفیو کو ہٹا لیا تھا۔


Share: